منگل 10 نومبر 2026 - 19:53
آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے علامہ شبیر حسن میثمی کی ملاقات / پاکستان میں دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرجع عالی قدر نے پاکستان میں انجام دی جانے والی دینی، ملی، سماجی اور فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مزید توفیقات کے لیے دعائیں فرمائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے تشریف لائے ہوئے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، نمائندہ قائد و مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ مجیر محمد میثمی اور دفتر کے اراکین کے ہمراہ مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے مکتب تشریف لے گئے، جہاں مرجع عالی قدر کے فرزند گرامی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مرجع عالی قدر نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا نہایت گرم جوشی اور محبت کے ساتھ خیرمقدم کیا اور انہیں گلے لگا کر اپنی خصوصی شفقت کا اظہار فرمایا۔

ملاقات کے دوران آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی دینی، ملی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی مزید توفیقاتِ خیر کے لیے بارہا دعا فرمائی۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملاقات / پاکستان میں دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ملک بھر میں جاری دینی، ملی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں سے مرجع عالی قدر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے خدمت میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور ان کے ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2026ء کے دوران پاکستان کے مختلف علاقوں میں 54 سے زائد مساجد کی تعمیر کا کام انجام دیا گیا۔

انہوں نے ماہ رمضان المبارک کے دوران 2800 مقامات پر مبلغین کی اعزامی اور محرم الحرام کے عشرہ اولیٰ میں 3500 مقامات پر مجالس عزا کے انعقاد کی تفصیلات بھی پیش کیں۔ ان اقدامات کے ذریعے دینی و مذہبی شعور کے فروغ اور معارفِ اہل بیت علیہم السلام کی ترویج کا سلسلہ جاری ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ملاقات / پاکستان میں دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے فلاحی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ان علاقوں میں جہاں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے، وہاں عوام کو میٹھے اور صاف پانی کی فراہمی کے لیے بھی مؤثر منصوبے جاری ہیں، جن سے روزانہ تقریباً 30 لاکھ افراد استفادہ کر رہے ہیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی نے ان دینی، ملی اور فلاحی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انہیں قابل تحسین قرار دیا۔

انہوں نے ان کی خدمات بالخصوص مساجد کی تعمیر، دینی شعور کی ترویج، عوامی ضروریات کی تکمیل اور صاف پانی جیسی بنیادی انسانی ضرورت کی فراہمی کے لیے انجام دی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha